ہدایات، قواعد و ضوابط
ہدایات برائے رمضان قرآن کوئز ۔ 2023
درج ذیل ہدایات کا بغور مطالعہ کریں، مقابلے کے ہر شریک کا ان تمام ہدایات سے متفق ہونا لازمی ہے۔۔۔
- انشاءاللہ روزانہ رات 10:00 بجے تک تمام ممبران کی خدمت میں پارے کے متخب نکات اور سوالات واٹس ایپ گروپ پر بھیجے جائیں گے۔
- آپ ان منتخب نکات کا بغور مطالعہ کر کے سوالات کے صحیح جوابات اپنے پاس ایک کاغذ پر لکھنے سکتے ہیں۔ ان جوابات کو منتخب کرنے کے بعد گروپ پر مہیا کیئے جانے والے ٹیسٹ کے گوگل فارم کے لنک پر کلک کرنا ہے۔
- اس فارم میں آپ سے آپ کا ای میل ایڈریس، مکمل نام، ولدیت اور موبائل نمبر پوچھا جائے گا۔ یہاں پر وہی معلومات فراہم کیجئے جو آپ نے اس مقابلے میں شرکت کی رجسٹریشن کے وقت درج کئے تھے۔
- وہ خواتین و حضرات جن کے اپنے ای میل ایڈریس نہیں ہیں، یا جنھوں نے رجسٹریشن کے وقت فراہم نہیں کئے انھیں مقابلے میں شرکت کے لئے عارضی ای میل ایڈریس مکتب کی طرف سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ کیوں کے بغیر ای میل ایڈریس کے مقابلے میں شرکت کرنا ممکن نہیں اس لئے وہ حضرات جن کے اپنے ای میل ایڈریس نہیں ہیں وہ مکتب کے فراہم کردہ ایک میل ایڈریس کا اندراج کریں۔ یہ ای میل ایڈریس ان فہرستوں میں دیکھے جاسکتے ہیں جو آپ کے گروپس میں فراہم کی جارہی ہیں۔ خواتین اور مرد حضرات کی فہرستیں الگ ہیں، اسی لئے معلومات کی حفاظت کی غرض سے یہ فہرستیں ویب سائٹ پر مہیا نہیں ہوں گی۔ بوقت ضرورت اپنے گروپ کے ایڈمن سے انھیں حاصل کیا جاسکے گا۔ ازراہ کرم اپنے ای میل ایڈریس کو بغور دیکھ کر یاد کریں اور کسی محفوظ جگہ پر لکھ لیں، غلط ای میل آپ کے امتحانات کے غلط نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
- ٹیسٹ کے فارم پر خود سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنے کے بعد آپ Next کے بٹن پر کلک کریں گے جس سے آپ کے سامنے تمام سوالات آجائیں گے۔
- ہر سوال کے نیچے چار ممکنہ صحیح جوابات در ج ہوں گے۔ آپ اپنی معلومات اور تحقیق کے مطابق درست جواب کا انتخاب کریں۔
- تمام جوابات منتخب کرنے کے بعد فارم Submit کرنا ہے۔ فارم بھیجنے کے بعد ایک بار اس فارم میں تبدیلی کرنے کی سہولت اس بار فراہم کی جارہی ہے۔ فارم کے بھیجے جانے کے بعد تصدیقی پیغام کے نیچے ہی بھیجے گئے فارم کو ایک بار پھر تبدیل کرنے کے لئے لنک دیا جارہے ہے۔ ازراہ کرم بار بار فارم بھیجنے کی کوشش کے بجائے اگر کوئی چیز صحیح نہ لگے تو اسے اس موقع پر ہی تبدیل کرلیں۔ کئی بار ٹیسٹ دینے کی کوشش آپ کے نتیجے کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔
- فارم آن لائن مہیا ہونے کے ٹھیک چوبیس گھنٹے بعد خودبخود بند ہوجائے گا۔ اس وقت کے گزرنےکے بعد امتحان دینے کے لئے کسی بھی طرح گروپ ایڈمنز اور دیگر افراد سے رابطے کی کوشش یا کسی قسم کے اخلاقی دباو ڈالنے کی کوشش کسی طرح بھی مناسب عمل سمجحا نہیں جائے گا۔ اگر آپ اس با برکت سلسلے کی اہمیت سے واقف ہیں تو کوشش کیجئے کے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکالئے اور لازمی اس کام کو دیئے ہوئے وقت کے اندر ہی مکمل کرنے کی کوشش کیجئے۔ بصورت دیگر ادارہ کی جانے سے پیشگی معذرت قبول کیجئے۔
- کسی ابہام یا مشکل کی صورت میں ہر روز کے کوئز کے مقررہ وقت کے دوران ہی اس کوئز سے متعلق سوالات کئے جاسکتے ہیں۔ ازرہ کرم کسی بھی صورت میں گروپ ایڈمنز کو وائس کالز یا فون کرنے کی کوشش نہ کریں۔ تمام شکایات یا سوالات کے جوابات بذریعہ تحریری پیغامات ہی دیئے جائیں گے۔
- اس پورے کوئز کے دوران جن خواتین و حضرات کو موسمی اثرات یا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا ان کے ذاتی کمپیوٹر یا موبائل فون کی خرابی کی وجہ سے کوئز دینے میں مشکلات ہونے کے امکانات ہوں ان سے گزارش ہے کہ قبل از وقت ان مسائل سے نمٹنے کے لئے کو متبادل ذریعہ کا انتظام کرلیں، بصورت دیگر وقت گزرنے کے بعد مکتب امام زمانہ عج کی انتظامیہ کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہوگی۔
- جن خواتین و حضرات کو رجسٹریشن کے حوالے سے ابھی بھی مسائل ہیں وہ یکم رمضان سے پہلے پہلے اپنے تمام مسائل حل کروالیں۔ دو رمضان کے بعد یعنی ستائیس سے کم ایام میں شرکت کرنے والے ممبران کسی انعامی سلسلے میں شمولیت کے حقدار نہیں ہوں گے۔
شکریہ
انتظامیہ مکتب امام زمانہ عج